لاہور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید اے آئی بیسڈ فیچر ‘ٹاک ٹو کیمرا’ متعارف کروا دیا، ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر لکھ کر کیمروں سے مسئلہ شناخت کرنے کی ہدایت دے سکیں گے۔،
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈپٹی چیف آرٹیفشل انٹیلی جینس محمد احمد احسن نے اس پروگرام کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اے آئی بیسڈ فیچر “ٹاک ٹو کیمرا” اسمارٹ سٹی مینجمنٹ میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

