لندن(13 دسمبر 2025): برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام کو اپنی صحت کے بارے میں ایک مثبت اپ ڈیٹ دیا ہے۔
یہ پیغام برطانیوی میڈیا پر “Stand Up To Cancer” مہم کے دوران نشر کیا گیا، جس میں وہ کینسر کی ابتدائی تشخیص کی اہمیت پر زور دیتے نظر آئے۔
ویڈیو پیغام میں شاہ چارلس نے اپنے کینسر کے مرض، اسکی تشخیص اور علاج سے متعلق بتایا کہ قبل ازوقت تشخیص نے میرا علاج آسان بنایا۔
شاہ چارلس نے کہا کہ برطانیہ کے عوام بھی کینسر اسکریننگ پروگرام میں حصہ لیں اور وقت سے پہلے تشخیصی عمل سے فائدہ اٹھائیں۔
دوسری جانب بکنگھم پیلس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ شاہ چارلس علاج پر “غیر معمولی طور پر اچھا ردعمل” دے رہے ہیں، اور اب علاج “احتیاطی مرحلے” میں منتقل ہو جائے گا۔ تاہم، علاج مکمل طور پر ختم نہیں ہو رہا ان کی نگرانی جاری رہے گی۔
شاہ چارلس نے کینسر کی قسم یا مرحلے کی تفصیلات نہیں بتائیں (جیسا کہ پہلے بھی نہیں بتائی گئیں)، اور یہ واضح کیا کہ وہ تمام کینسر مریضوں کی حمایت کے لیے بات کر رہے ہیں۔
شاہ چارلس کو کینسر کی تشخیص فروری 2024 میں ہوئی تھی، جب وہ بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران اسپتال میں تھے۔

