پنجاب: ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

0

خانیوال کے قریب موٹروے ایم  4  پر  بس اور ٹریلر کی ٹکر سے  بس ہوسٹس جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی جس دوران ڈرائیور کو نیندآجانے کی وجہ سے بس ٹریلر سے ٹکراگئی،  حادثے  کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب  بہاولپورمیں حاصل پورچشتیاں روڈ پرٹریلرکی ٹکر سے2 بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔

ادھر  کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق  اور 9 زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں