لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

0

لاہور(12 دسمبر 2025): ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم لیسکو سب ڈویژن آفس کوٹ عبدالمالک میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے بجلی بل تصحیح کروانےکی مد میں رشوت وصول کی، ملزم کو شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں