ماچس جلاتے ہی دھماکا ، خاتون کی لا پرواہی نے گھر میں تباہی مچادی

0

کراچی جیکب لائنز کے فلیٹ میں خاتون کی لا پرواہی نے گھر میں تباہی مچادی ، جس کے نتیجے میں خاتون اور 5 بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کوریڈور تھری کے قریب جیکب لائنز میں واقع ایک فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث خوفناک دھماکا ہوا، واقعے کے فوراً بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ان کے 5 بچے شدید جھلس کر زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون نے رات میں گیس کھلی چھوڑ دی تھی اور صبح کے وقت ناشتہ بنانے کے لیے اٹھیں تو جیسے ہی ماچس جلائی گیس جمع ہونے کے باعث زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکے سے پورا فلیٹ لرز اٹھا اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں