پی ٹی آئی کے لیے ایک اور بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

0

لاہور پی ٹی آئی کے لئے ایک اور بڑا دھچکا سامنے آیا ، سجاد حسین تنگوانی المعروف سجن خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ضلع لیہ کے سجاد حسین خان تنگوانی المعروف سجن خان نے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو نے سجن خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

اس سے قبل اٹک سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

شامل ہونے والوں میں بریگیڈیئر (ر) عاصم نواز، سابق سٹی ناظم ملک طاہر احمد اور سردار احمد نواز شامل تھے۔

بلاول بھٹو نے تمام نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کا نشان ہے، اور پارٹی کے دروازے محب وطن لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں