دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تباہی عالمی سطح پر بھارت کے لئے شرمندگی کا باعث بن گئی، ایسے میں آرمینیا نے تیجس کی خریداری معطل کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت چل رہی تھی اور اگر یہ سودا طے پاتا تو یہ لڑاکا طیارے تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوجاتی۔
رپورٹس کے مطابق آرمینیا کی جانب خریداری منسوخ کرنے پر اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کوبھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہوگا کیونکہ اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار جیسے بہت سارے جدید آلات تیجس میں شامل کیے ہیں۔
واضح رہے 21 نومبر کو دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی گودی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر بھارت کی نااہلی چھپانے کیلیے تیجس طیارہ حادثہ امریکی انجن پر ڈال دیا۔
تیجس طیارہ گرنے کی وجہ کیا تھی؟ ایئر کموڈور خالد چشتی نے بتا دیا
بھارتی جنرل (ر) بخشی اور اینکر پرسن ارنب گوسوامی طیارہ حادثے کی ذمہ داری امریکی انجن پر ڈال کر بھارت کی دفاعی کمزوری چھپانے کی کوشش میں لگے رہے۔
بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے GE 404 انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھی بھارت کی دفاعی تیاری میں خطرناک خلا پیدا کر دیا۔

