اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ کا بھی ‘یورو وژن’ کے بائیکاٹ کا اعلان

0

اسرائیل کی شمولیت پر  آئیس لینڈ نے  بھی یورو وژن گائیکی مقابلےکے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جس کے بعد آئیس لینڈ یورو وژن کا بائیکاٹ کرنے والا پانچواں ملک بن گیا۔

بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی بحث کے بعد کیا گیا۔ آئیس لینڈ سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔

آئیس لینڈ کے نشریاتی ادارے ‘آر یو وی’کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ  اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیداکردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت اس مقابلے میں شامل ہونا درست نہیں  اور  اسی بنیاد پر  ہم موجودہ صورت حال کے پیش نظرپیچھےہٹ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے کے دوران ووٹنگ اور کمپیننگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوششوں سمیت متعدد الزامات کے باعث اسرائیل کی موجودگی پہلے ہی تنازع کا باعث بنی ہوئی تھی تاہم غزہ جنگ کے بعد اس دباؤ میں مزید اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں