مراکش میں 2 عمارات منہدم ہونے سے 19 افراد ہلاک

0

مراکش میں 2 عمارات منہدم ہونے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

مراکش کے ریاستی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی شہر فاس میں 2 عمارات منہدم ہوگئیں۔

عمارات منہدم ہونے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ ایک دوسرے سے جڑی 4 منزلہ 2 عمارات گرگئی تھیں۔

ان عمارات میں 8 خاندان مقیم تھے اور یہ المستقبل کے علاقے میں واقع تھیں۔

واقعے کے بعد مقامی حکام، سکیورٹی سروسز اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

زخمی افراد کو فاس کے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ملبے تلے افراد کو تلاش کیا جاسکے۔

ابھی عمارات کے منہدم ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں