صحت مند طرزِ زندگی کے خواہشمند افراد کے لیے کم تیل میں کھانا پکانا ایک اہم ترجیح بن چکا ہے جبکہ کچن میں استعمال ہونے والے جدید برقی آلات نے یہ عمل آسان بنا دیا ہے، خصوصاً اوون اور ایئر فرائیر نے جو روایتی فرائنگ کے مقابلے میں کم چکنائی کے ساتھ خستہ کھانے تیار کرتے ہیں۔
اوون اور ایئر فرائیر دونوں ہی تیز، صاف اور کم تیل میں کوکنگ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن کارکردگی اور سہولت کے اعتبار سے ان میں نمایاں فرق موجود ہے۔
اوون کے فوائد
اوون ایک وقت میں زیادہ مقدار میں کھانا پکانے کے لیے موزوں ہے۔ اوون میں سبزیاں، گوشت اور کم تیل والی بیکڈ ڈشز تیار کی جا سکتی ہیں۔

