متحدہ عرب امارات میں پیدائش کے چھ دن بعد ایک نومولود بچی کے دانت نکل آنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بے بی مہرہ عبدالرحمان 3 دسمبر 2025 کو شارجہ میں ام القوین کے خلیفہ اسپتال شارجہ میں پیدا ہوئی تھی۔ گھر میں معمولی معائنے کے دوران اہل خانہ نے منہ میں ایک ننھا سا دانت دیکھا تو فوراً ڈاکٹرز سے رابطہ کیا۔
ڈاکٹروں نے اس کیفیت کو ’ولادی دانت‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بعض بچوں میں پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں دانت نمودار ہو سکتے ہیں۔
جلد کا کینسر: علامات، خطرات اور بچاؤ کے طریقے
ڈاکٹروں کے مطابق یہ دانت عام طور پر بچے کی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتے، دوسری جانب مہرہ کے والد نے بیٹی میں جلد دانت نمودار ہونے پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔

