آسٹریلیا کی ریکی ٹیم دورہ پاکستان کے انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی

0

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا بھی جائزہ لے گی۔

اس دوران ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3 میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں