سمرتی کا شادی منسوخ کرنے کا اعلان، پلاش مچل نے وائرل پرپوزل ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

0

بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش مچل نے اپنی شادی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد وائرل پرپوزل ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش مچل نے شادی ملتوی ہونے کے کچھ دن بعد گزشتہ روز باقاعدہ طور پر رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پلاش نے اپنے انسٹاگرام سے وہ مشہور پرپوزل ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جو کبھی وائرل ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ پلاش مچل نے ورلڈ کپ جیت کی خوشی میں سمرتی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو بھی ڈلیٹ کردی تاہم ان کے اکاؤنٹ پر سمرتی کی کچھ دیگر پوسٹس اب بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا ہے، شادی ملتوی ہونے کے فوراً بعد سمرتی نے اپنے اکاؤنٹ سے منگنی اور پری ویڈنگ تقاریب کی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ سمریتی کی ٹیم میٹس نے بھی شادی کی خوشی میں کی گئی پوسٹس ہٹا دی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں