کراچی شاہراہ فیصل میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج

0

کراچی کی شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب ریلی میں شامل افراد کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں نامزد 12 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں 300 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق 300 سے 400 افراد پر مشتمل ایک ریلی آئی، ریلی کے شرکا کو روکا گیا تو شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک بند کر دیے۔

متن کے مطابق ریلی کے شرکا نے پولیس پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا ، فائرنگ کی۔ ریلی میں شامل افراد نے ریڈ بس، پولیس موبائل اور ایمبولینس کو نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ شاہراہ فیصل پر سندھی ثقافت کی ریلی کے شرکا نے ایف ٹی سی کے مقام پر پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ ریلی کے شرکا نے پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے بعد اتوار کی رات سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں