آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

0

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور  رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا، شمال مشرق سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں