شادی ہالز اور قوالی نائٹس پر بڑی پابندی، اہم خبر آگئی

0

لاہور شادی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عمل کرانے اور بلند آواز میوزک پر کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور دیگر تقریبات میں ون ڈش کے اصول کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں ون ڈش پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور شادیوں و تقریبات میں شور شرابے کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔

حکومت نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ قوالی نائٹس اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کی جائے، یہ نگرانی فارم ہاؤسز، گراؤنڈز اور عام شادی ہالز میں بھی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ تمام شادی ہالز کو اپنے مقررہ اوقات کار کے اندر کام کرنے کی پابندی کرنا ہوگی، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں، شادی افسران کو ایسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا جائے گا۔

حکومت کا مقصد عوامی سہولت اور تفریح کے درمیان توازن قائم رکھتے ہوئے ماحولیاتی شور کو کم کرنا ہے۔

ان اقدامات کے ذریعے صوبے میں مزید منظم اور پرامن تقریبات کو فروغ دینے کا ارادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں