“دی بیسٹ” کسی بھی امریکی صدرِ کی انتہائی محفوظ گاڑی تصور کی جاتی ہے یہ قیمتی کار اپنی شاہانہ خصوصیات اور خوبصورتی کی بدولت اپنی مثال آپ ہے۔
جنرل موٹرز کی تیار کردہ ’دی بیسٹ‘کار انتہائی محفوظ، بکتر بند کیڈ لاک تصور کی جاتی ہے، اس خصوصی کار میں ہوائی جہاز کا طاقتور انجن لگایا گیا ہے۔
یہ صرف کار نہیں ہوتی بلکہ اسے ایک انتہائی محفوظ قلعہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، یہ لیموزین کار سال 2018 سے استعمال میں ہے باہر سے کیڈلاک لگتی ہے لیکن حقیقت میں یہ عام گاڑی نہیں اسے جنرل موٹرز نے سیکرٹ سروس کی ہدایات پر خاص طور پر تیار کیا ہے تاکہ یہ امریکی صدر کو ہر صورت میں محفوظ رکھ سکے۔

