کیا چیز کسی شہر کو لوگوں کے لیے پرکشش بناتی ہے؟ کچھ افراد کے خیال میں مصروف علاقے، سستے کھانے اور دیگر سہولیات اہم ہوتی ہیں۔
دیگر کا ماننا ہے کہ سرسبز مقامات تک رسائی، مقامی افراد کی خوشی اور سماجی ہم آہنگی جیسے عناصر کسی شہر کو بہترین بناتے ہیں۔
ایک نئی فہرست میں 2025 کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ڈیٹا اینالسٹ کمپنی یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی ٹاپ 100 سٹی انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی سیاحت، استحکام، معاشی کارکردگی، صحت اور تحفظ جیسے زمروں کی بنیاد پر کی گئی۔
اس فہرست میں پیرس کو 2025 کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا۔
لندن کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین کا شہر میڈرڈ رہا۔
ٹوکیو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بہترین شہر قرار پایا اور یہ ایشیا کا بہترین شہر رہا۔

