میتھیو بریٹز نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

0

جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹز ہر گزرتے دن کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے جارہے ہیں۔

جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹز ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے اپنے ابتدائی پانچ ون ڈے میچز میں 50 سے زائد رنز بنائے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز نے اپنے ابتدائی پانچ میچز میں اسکور 150، 83، 57، 88 اور 85 بنایا تھا۔

میتھیو بریٹز نے اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریز کی مدد سے 463 رنز اسکور کیا، ان سے پہلے ون ڈے کی تاریخ میں کوئی دوسرا بلے باز اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں اتنے رنز اسکور نہیں کرسکا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی پانچ اننگز کے بعد اگلی چار اننگز میں وہ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے، جس میں انہوں نے 4، 42، 17 ناٹ آؤٹ اور 16 رنز اسکور کئے تھے۔

انہوں نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں نصف سنچریز اسکور کرتے ہوئے 72 اور 68 رنز اسکور کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں