کراچی میں لوڈشیڈنگ پر سینیٹ میں کے الیکٹرک پر کڑی تنقید

0

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سینیٹ میں کے الیکٹرک پر تنقید کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے عوامی اہمیت کا مسئلہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے والی پاکستان کی واحد نجی کمپنی ہے، ہفتے کے 3 سے 4 دن کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،لوڈشیڈنگ کا معاملہ کچھ علاقوں تک محدود نہیں بلکہ پورے کراچی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کا معاملہ بھی ایسے ہی ہے گیس کی بھی مسلسل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

دوسری جانب سینیٹر مسرور احسن نے بھی لوڈ شیڈنگ کے  مسئلے پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پونے 3  کھرب تک واجب الادا رقم سرکاری اداروں کے ذمہ ہیں، ہمارا  10  ہزار کا بل جمع نہ ہو تو میٹر کاٹ دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آگے رمضان آ رہا ہے، اعلان ہوں گے کہ افطار اور سحری میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لہٰذا اس مسئلہ کو سنجیدگی سے دیکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں