بالی وڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو چکے ہیں۔
انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ میرے گزشتہ 15 دنوں میں 9 لاکھ فالوورز کم ہو چکے ہیں، کیا آپ کو یا آپ کی ٹیم کو اچانک کمی کی وجہ معلوم ہے؟
اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ میرا مشاہدہ ہے، کوئی شکایت نہیں ہے۔

