انڈیگو کی پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کا تیسرا دن، بھارتی ایئرپورٹس بدنظمی کا شکار

0

نئی دہلی (04 دسمبر 2025): بھارت میں پائلٹوں کی قلت ہونے لگی، انڈیگو کی پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کا آج تیسرا دن ہے، جس سے بھارتی ایئرپورٹس بری طرح بدنظمی کا شکار ہو گئے ہیں۔

مودی سرکار مسافروں کو فضائی سفر کی سہولیات دینے میں بھی ناکام ہو گئی ہے، بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو نے پائلٹوں کی کمی کے باعث 200 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک طیارے میں مسافر سوار ہو گئے لیکن پائلٹ نہ ہونے سے طیارہ اڑان نہ بھر سکا، ممبئی، نئی دہلی، بنگلور اور حیدر آباد ایئر پورٹس پر قطاریں لگی ہیں، ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پائلٹس کی کمی کا سامنا ہے۔

روئٹرز کے مطابق انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی کے باعث آج جمعرات کو ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے رہے، ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن نے حکومت کے نئے ضوابط کے پیش نظر اپنے شیڈول میں مناسب تبدیلیاں نہیں کی تھیں، جس کے نتیجے میں یہ مسلسل تیسرا دن تھا جب صورتِ حال انتشار کا شکار رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں