18 سال سے کم عمر کے بچے اب پتنگ نہیں اڑا سکتے

0

لاہور(4 دسمبر 2025): وزیراطلات وثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ 18 سال سے لم عمر بچے اب پتنگ نہیں اڑا سکتے ہیں۔

وزیراطلات وثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے بسنت اور ٹریفک قوانین پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آئی ہیں، اب یہ خوشی محفوظ اور سخت قانون کے تحت ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں اب بسنت صرف خوشی کا تہوار ہے، قانون توڑنے کی اجازت نہیں ہوگی، خونی ڈور کا دھندہ پنجاب میں ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے۔

عظمٰی بخاری کے مطابق 18 سال سےکم عمر کے بچے اب پتنگ نہیں اڑا سکتے، دھات یا کیمیکل ڈورکے استعمال یا بیچنے پر 3 سے 5 سال قید اور 20 لاکھ جرمانہ ہوگا، بچوں کے پتنگ بازی ایکٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ جرمانہ ہوگا۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ ڈور بنانے اور بیچنے والے کی رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ہے، کیو آر کوڈ کیساتھ شناخت ہوگی۔

اس کے علاوہ ٹریفک قوانین سے متعلق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے حفاظتی اقدامات لازمی بنا دیے گئے ہیں، نئے ٹریفک قوانین کا مقصد صرف سزا دینا نہیں ہر شہری کی جان اور خاندان کی حفاظت ہے، جو ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کرےگا جرمانہ ہوگا، بار بار خلاف ورزی پر گاڑی نیلام ہوگی۔

عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کم عمر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے سے منع کردیا ان کا صرف چالان ہوگا، بائیک چلانے والے کم عمر بچوں کو لیگل کور دینے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں