کراچی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران نا معلوم افراد نے اینٹی انکروچمنٹ کے ٹرک کوآگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران نامعلوم افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ایک ٹرک کو آگ لگا دی، جس میں ضبط کیا گیا سامان مکمل طور پر جل گیا۔
پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

