سندھ حکومت صرف وعدے نہیں کرتی کام کرکے دکھاتی ہے، شرجیل میمن

77

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے،اگر ایم کیو ایم زیادہ شور مچاتی ہے تو ہم لاہور کا مقامی نظام حکومت کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کیلئے پنجاب کی مثال دی جارہی جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ،کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مشکل فیصلے تکلیف دہ ضرور مگر مقصد عوام کی بہتری ہوتا ہے، شرجیل میمن کا ای چالان پر بیان

اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفرااسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کیلئے لگایا جا رہا ہے،سندھ حکومت کراچی میں شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کام کر رہی ہے۔

کراچی میں ہم آہنگی اور سماجی ترقی کو ایم کیو ایم کے سیاسی رویے نے نقصان پہنچایا،نظام کی بہتری پر ایم کیو ایم اگر توجہ دیتی تو آج ہم پر انگلیاں نہ اٹھاتی،ہمارا کام بولتا ہے، کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں۔

وفاقی حکومت کی گندم خریداری پالیسی پیپلزپارٹی کے مؤقف کی جیت ہے، شرجیل میمن

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم جاری منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے سرگرم ہے،ہم ای وی بس ، پیپلز بس ، پنک بس سروس،شاہراہ بھٹو اور پنک اسکوٹیز جیسے منصوبے لائے۔ایسے تمام منصوبے ایم کیو ایم بھی شروع کر سکتی تھی، لیکن ان کی نیت ہی نہیں تھی۔

سندھ حکومت صرف وعدے نہیں کرتی، کام کرکے دکھاتی ہے،سندھ حکومت کراچی کو دن بہ دن جدید بنا رہی اور ایم کیو ایم کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں