کھانے پکانے کا وہ تیل جس کا استعمال موٹاپے کا شکار بناسکتا ہے

0

دنیا بھر میں کافی زیادہ استعمال کیے جانے والا کھانا پکانے کا تیل موٹاپے کا شکار بنا سکتا ہے۔

امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سویا بین آئل جسمانی وزن میں اضافے کا عمل متحرک کرتا ہے۔

تحقیق کے دوران چوہوں پر مختلف اقسام کی چکنائی سے جسمانی وزن میں اضافے اور میٹابولزم پر اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق کے نتائج میں عندیہ دیا گیا کہ سویا بین آئل موٹاپے کا شکار بنانے میں ممکنہ طور پر براہ راست کردار ادا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں