استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

0

اسلام آباد استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ کی اسکیموں میں جانچ پڑتال مزید سخت کرنےکی تیاری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر کے تحت غیرمعیاری گاڑیوں کی درآمد کو روکنے اور امپورٹ ہونے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرسنل بیگیج اور گفٹ اسکیم کے تحت درآمد ہونے والی گاڑیوں کے قوانین اور ضابطہ کار مزید سخت کیے جائیں گے تاکہ اس اسکیم کے غلط استعمال کو یقینی طور پر روکا جا سکے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پرسنل بیگیج ، گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی امپورٹ پراہم فیصلہ آج ہوسکتا ہے، کمیٹی نے پہلے 24 اکتوبر کو اس سمری پر مزید غور کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی طرح، ٹرانسفر آف ریزیڈنس کے قوانین کے تحت بھی گاڑیوں کی درآمد کی بھرپور جانچ پڑتال کی جائے گی، تاکہ درآمد شدہ گاڑیاں معیار کے مطابق ہوں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں