کراچی یورپی یونین کی معاونت سے غذائیت کا اہم منصوبہ پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا ، سندھ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پانچ اضلاع سکھر، کشمور، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز میں غذائیت سے متعلق منصوبوں کا نفاذ کیا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین پاکستان کے تعاون سے سندھ میں غذائیت کے شعبے میں مقامی سول سوسائٹی اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے منصوبے کے تحت دو روزہ “ڈسیمنیشن اور پروجیکٹ کلوز آؤٹ ایونٹ” کراچی میں منعقد ہوا۔
اس اقدام نے سندھ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پانچ اضلاع سکھر، کشمور، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز میں غذائیت سے متعلق منصوبوں کا نفاذ کیا۔
پاکستان میں یورپی یونین کی جانب سے چھ ملین یورو کے اس منصوبے کو مشترکہ طور پر انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی ۔ آر ۔ سی )، میڈیکل ایمرجنسی ریزیلینس فاؤنڈیشن (ایم ۔ ای ۔ آ۔ ایف) اور سٹرینتھننگ پارٹیسپٹری آرگنائزیشن (ایس ۔ پی ۔ او) نے مشترکہ طور پر نافذ کیا ۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران اس منصوبے نے سندھ میں غذائیت کے نظام کو بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اس نے سول سوسائٹی کی قیادت کو مضبوط بنایا، سروس ڈیلیوری کو بہتر کیا اور شواہد پر مبنی ایڈواکیسی کو فروغ دیا، پندرہ سول سوسائٹی تنظیموں کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا تاکہ وہ جوابدہ اور کمیونٹی پر مبنی غذائیتی اقدامات کی قیادت کر سکیں۔
یہ تنظیمیں صوبائی اور ضلعی سطح کے کوآرڈینیشن میکانزم میں فعال کردار ادا کرنے لگیں، جہاں انہوں نے پالیسی سطح پر اپنا کرداد ادا کیا اور پروگراموں کے تسلسل کے لیے ڈونرز کی جانب سے فنڈنگ بھی یقینی بنائی۔

