جوڈیشل کمیشن نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے ناموں کی منظوری دیدی

0

چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ، بلوچستان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے لیے نئی تعیناتیوں کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

اس حوالے سے معاملہ صدرِ مملکت کی منظوری کے لیے وزارتِ قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ جسٹس کامران ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا جائے گا، جس کی سمری بھی صدر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے لیے بھی اہم تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ معاملہ بھی آئینی طریقہ کار کے مطابق صدرِ مملکت کی منظوری کے لیے وزارتِ قانون کو بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر انتظامی امور پر بھی مختصر غور کیا گیا، جبکہ عدالتی امور میں تسلسل اور شفافیت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں