پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشقیں

0

پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق واریئر IX کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، منگلا کورکے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا ہے، مشق کا مقصد جدید جنگی تقاضوں سے متعلق بہترین تجربات کا تبادلہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق دونوں برادرممالک کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہونے والی انسداد دہشتگردی مشقوں کا نواں سلسلہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان واریئر IX مضبوط عسکری روابط کا عملی مظہر ہے، مشقیں خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں