امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تمام پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس معطلی کے خاتمے کےلیے کوئی وقت مقرر نہیں۔
صدر ٹرمپ نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ان لوگوں کو اپنے ملک میں نہیں چاہتے، ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں’۔

