اسلام آباد: ایف ٹی او میں 29 کروڑ 70 لاکھ کے جعلی اسٹامپ پیپرز کا انکشاف

0

چھاپے کے دوران ایف ٹی او اسلام آباد کے دفتر سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا اور 20 ملازمین کو گرفتار بھی کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق جعلی لائسنس کے ذریعے اسٹامپ پیپرز جاری کیے گئے اور افسران نے جعلی اسٹامپ فیس اور کورٹ فیس قومی خزانے میں جمع نہ کرا کے تقریباً 296.498 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی انکوائری میں مختلف سینئر آڈٹ افسران، اکاؤنٹنٹس، ریکارڈ کیپرز اور دیگر شعبوں کے افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔

ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق ایف ٹی او اسلام آباد سے 2,638 جعلی TR-32 فارم بھی جاری کیے گئے، جبکہ ڈی آر اے برانچ سے بھی جعلی اسٹامپ پیپرز جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اصل نقصان کا تعین فرانزک آڈٹ کے بعد ہو سکے گا۔

ایف آئی اے نے ایف ٹی او کے گزشتہ 10 سال کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی آر کی نقول متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں