مریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا ۔ اسائلم کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے بھی روک دیے گئے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزے جاری کرنے کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
ادھر یو ایس سٹیز ن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بھی پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روکنے کا اعلان کردیا۔
ایجنسی ڈائریکٹر جوزیف ایڈلو نے کہاکہ کسی بھی غیر ملکی کی جانچ پڑتال اور زیادہ سے زیادہ حد تک اسکریننگ کو یقینی بنانے تک تمام فیصلے روک دیےگئے ہیں۔

