امریکا میں مقیم افغانوں کی ٹرمپ سے امیگریشن درخواستیں نہ روکنےکی اپیل

0

واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکا میں مقیم افغان برادری نے صدر ٹرمپ سے واقعے کی بنیاد پر افغانوں کی امیگریشن درخواستیں نہ روکنےکی اپیل کردی۔

امریکن افغان کمیونٹی نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے فائرنگ کو ایک فرد کا مجرمانہ عمل قرار دیا، بیان میں کہا کہ یہ واقعہ کسی کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتا۔

ایک افغان شہری نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن عمل سے متعلق فیصلے پر دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست کردی۔

ایک اور افغان شہری کا کہنا تھا کہ ان کے لیے افغانستان میں بھی طالبان کی جانب سے مسائل درپیش ہیں اور اب امریکا میں بھی مسائل شروع ہوگئے۔

یاد رہے کہ افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں