یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

0

اسلام آباد پاکستان میں یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

صنعتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 6.35 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متوقع ریلیف کا سبب عالمی سپلائی میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو خلیجی خطے کے سب سے بڑے ریفائننگ کمپلیکس میں سے ایک، کویت کی الزور ریفائنری کی متعدد یونٹس کی بحالی کے بعد ممکن ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں