کراچی ای چالان ادا نہ کرنے والے کا لائسنس کیسے اور کب معطل ہوگا؟

0

کراچی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان اگر تین ماہ تک جمع نہیں کروایا گیا تو ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں میزبان ایاز سموں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے سب کو 30 پوائنٹس دے دیے ہیں، جس کے بعد ٹریفک قوانین کی ہر خلاف ورزی پر وہ پوائنٹس بدتریج کم ہوتے چلے جائیں گے۔

اور جب یہ پوائنٹس ختم ہوجائیں گے تو اس کے بعد چھوٹی گاڑی کے ڈرائیور کا لائسنس 3 مہینے کیلیے اور بڑی گاڑی کا لائسنس 6 ماہ تک بلاک کردیا جائے گا، جس کے بعد شہری کو نئے لائسنس کیلیے از سر نو درخواست دینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں