لاہور(28 نومبر 2025): فیصل ٹاؤن پولیس نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں گھروں کی ریکی کرتے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر کا تالا توڑ کر سامان چوری کرتے تھے، ملزمان سے فریج، اے سی، واٹر کولر، نقدی، رکشہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم احمد اور شکیل اب تک لاکھوں مالیت کا سامان چوری کرکے فروخت کر چکے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو ریکی کرتے اور گھر میں جھانکتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دیگر فوٹیج میں ملزمان کو گھر سے سامان رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

