ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں دراصل ایرانی تحریک کی اقدار اور اصولوں پر قائم ہیں، جنہوں نے خطّے میں ظلم کے خلاف مضبوط محاذ قائم کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر اہم خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایرانی قوم نے حالیہ بارہ روزہ جنگ میں امریکا اور صیہونی رژیم کو واضح اور تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن پوری تیاری کے ساتھ آیا شر پھیلایا لیکن آخرکار شکست کھا کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے اس جنگ کے لیے دو دہائی تک منصوبہ بندی کی تھی، مگر ایرانی دفاعی نظام اور قومی مزاحمت کے سامنے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوئے۔
سپریم لیڈر خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوششیں، ایران نے دشمن کو خبردار کر دیا
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کے دوران بھرپور کوشش کی لیکن انہیں اپنے اہداف میں ناکامی ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی استقامت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور علاقائی مزاحمتی قوتوں کو ایرانی نظریے سے تقویت مل رہی ہے۔

