پی آئی اے کی نجکاری دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع

0

لاہور قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری دسمبر کے وسط کے بجائے آخری ہفتے میں متوقع ہے تاہم کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کے لیے پہلی بولی 10 ارب روپے کی لگائی گئی تھی لیکن کم ترین بولی کی وجہ سے دوبارہ نیلامی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن نے نجکاری کیلئے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی۔

قومی ایئرلائن نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔

قومی ایئرلائن 16 طیاروں کے ساتھ اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں کینیڈا، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب اور امارات شامل ہیں۔

گزشتہ سال پی آئی اے نے 26 ارب 20 کروڑ روپے منافع کمائے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں کی کمی پوری کرنے پر گزشتہ سال کی نسبت مزید 2 سے 3 ارب روپے منافع ممکن ہے۔

قومی ایئرلائن کے پاس مجموعی طور پر 32 طیارے موجود ہیں لیکن انجن اور اسپیئر پارٹس کی خرابی کے باعث صرف 16 طیارے پروازوں میں شامل ہیں، مزید جہاز بیڑے میں شامل ہونے سے نجکاری کی ضرورت کم ہو سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں