شہر قائد میں کوئٹہ کی ہواؤں کی انٹری سے موسم قدرے سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے ہی تیز، ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

