سعودی عرب: سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے بڑا حکم جاری

0

سعودی عرب میں وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کی پابندی پر زور دیتے ہوئے نئے ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مناسب لباس کی پابندی کا اطلاق غیرمنافع بخش شعبوں کے ملازمین پر بھی ہوگا۔ وزارت اس حوالے سے عوامی رائے معلوم کرنے کے لیے پورٹل پرتجاویز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لباس کے حوالے سے مرد کارکنوں کے لیے قومی لباس کی تجویز ہے جبکہ خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باوقار لباس اختیار کریں جو باریک اور نہ ہی چست ہو۔

ضوابط کے مطابق کارکن اور اہلکار اسلامی تعلیمات اور مملکت کی تہذیب وثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے دوران ڈیوٹی بہترین اخلاق کا مظاہرہ اور دوسروں کے حقوق کا خاص خیال رکھیں۔

سعودی عرب میں ملازمین اور کارکنان کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی یا کسی تقریب یا میڈیا کے پروگرام میں شرکت پر ایسے طرزعمل سے گریز کریں جس سے مذہبی رجحانات مجروح ہوں۔

کارکنوں کے لیے یہ بھی لازم ہے کہ وہ جسمانی اور لباس کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ایسی اشیا کے استعمال سے گریز کریں جن سے سیاسی یا فکری سوچ بڑھنے کا اندیشہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں