سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مفت لاکر سسٹم کی سہولت کا اضافہ کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں انتظامیہ نے جو لاکرز مہیا کیے ہیں وہ 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں تین مقامات پر لاکرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مغربی جانب کے صحن میں وضوخانہ نمبر6 جبکہ دوسرا لاکر شارع اجیاد میں وضوخانہ نمبر 2 اور تیسرا لاکر مشرقی جانب مکہ مکرمہ کتب خانے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔

