چین: ٹرین کی ٹکر سے 11ریلوے کارکن ہلاک

0

جنوب مغربی چین میں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے کارکن ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کُنمنگ لیویانگ اسٹیشن پر مزدور زلزلے کی جانچ کرنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزدور اسٹیشن پر تعمیراتی کام میں مصروف تھے جب ٹرین نے انہیں ٹکر ماری۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحیقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں