ایران کی پاک بھارت کشیدگی کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

0

اسلام آباد: ایران کے سیکرٹری قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاک بھارت کشیدگی کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، دو اہلکار شدید زخمی، حملہ آور افغان شہری نکلا

انہوں نے یہ بات ہم ٹی وی کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران پاکستان کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ایران مسئلے کے حل کیلئے بلینک چیک دینے تک کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ایران پر کوئی ذمہ داری ڈالے گا تو تہران اسے پوری قوت کے ساتھ پورا کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت مستقبل میں پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کرے گا اور ایران اس سلسلے میں کشیدگی کے خاتمے اور اعتماد سازی کے اقدامات کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سیکرٹری قومی سلامتیِ ایران نے کہا کہ ایران پاکستان اور اس کے عوام سے انتہائی محبت کرتا ہے اور ہم خطے میں امن کے قیام کو اپنی اخلاقی اور علاقائی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں