عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل پھر منسوخ

0

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ ہونے کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آج جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے بارے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب سامنے آ گیا

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔  کیس میں پراسیکویشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب ہونا تھا۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد ایک اور اہم التوا سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں