حکومت سندھ کی جانب سے تمام گاڑیوں پر اجرک والی نمبرپلیٹ لگانے کی ہدایت کے باوجود سکھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کا استعمال عام ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہر گاڑی پر نمبرپلیٹ ہونا لازمی ہوتا ہے مگر سکھر میں ایسا نہیں ہے، اکثر گاڑیاں شہر میں بغیر نمبرپلیٹ کے سڑکوں پر روا دواں نظر آتی ہیں، ان گاڑیوں کےخلاف نہ ہی پولیس اور نہ ہی متعلقہ محکمہ ایکشن لیتا ہے۔
سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں کئی گاڑیوں پر سرے سے نمبرپلیٹ ہی موجود نہیں ہے، ہر سڑک پر بغیر نمبرپلییٹ گاڑیاں گھومتی عام نظر آتی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس پر سختی سے عمل درآمد کروانا چاہیے، خاص طور پر لوڈ گاڑیوں کے ڈرائیور ان ٹرینڈ ہیں اور بڑے بڑے نقصانات کا باعث بن رہے ہیں۔
جو لوڈر اور رکشہ ہیں یہ بغیر نمبر پلیٹ کے ہیں اور ایکسائز کے پاس ان کی کوئی ویریفکیشن اور ڈاکیومنٹ شواہد بھی نہیں ہیں، ایس ایس پی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان معاملات کو خود دیکھیں۔

