بلاول ہاؤس چورنگی سے سیف سٹی کیمرے کا باکس چرانے والے 2 ملزمان گرفتار

0

کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  6  نومبر کو بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کا سافٹ ویئرباکس چوری کیا گیا تھا جس کے بعد سیف سٹی کیمرے اتارلیےگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ چوری میں ملوث مفرور ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ  ان کے 3 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

 پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر  مسروقہ سامان برآمد کرلیاہے جب کہ کباڑی بھی گرفتار  کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ  ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے  اس باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں