تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج موصول

0

میانوالی : پی پی 87 کےتمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

پی پی 87 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے علی حیدر خان نیازی 67986 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 87 میانوالی کے حلقے میں آزاد امیدوار محمد ایاز 6371 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں پر گزشتہ روز اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں