پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب 2 دھماکے

0

پشاور: صدر ایف سی ہیڈ کوارٹرزکے قریب 2 دھماکوں کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں صدر کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب 2 دھماکے ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ کے قریب ہوئے، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی نوعیت کا تعین تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔

پولیس کی بم ڈسپوزل ٹیموں اور تحقیقاتی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

نقصان یا ہلاکتوں کے بارے میں معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں