28 ویں آئینی ترمیم آئے گی تو اسے بھی دیکھ لیں گے، مولانا فضل الرحمان

0

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم آئے گی تواسےبھی دیکھ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ اگر 28 ویں آئینی ترمیم آئے گی تو اسے بھی دیکھ لیں گے ہمیں پسپائی کی ضرورت نہیں، جو حق سمجھیں گے وہی بات کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کا کردار وہ خود ادا کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا اور وفاق دونوں میں اپوزیشن کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اور اس سے منظور شدہ بلز کے متن میں موجود خامیاں بھی قوم کے سامنے لائی جائیں گی۔

سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ملک میں سیاست ختم کی جا رہی ہے جس سے پارلیمنٹ کی اہمیت متاثر ہو رہی ہے اور اس صورتحال سے پاکستان کا سول نظام غیر مؤثر ہو جائے گا، سیاستدان حکمران نہیں بلکہ استعمال ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں